• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر۔ تھری ٹریفک موٹرویز پر ضم کرنے کا قطعی فیصلہ نہیں ہوا

اسلام آباد (طارق بٹ)30ارب روپے مالیت کے راولپنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ (آر3) کے روڈ ٹریفک کو موٹرویز میں ضم کرنے کے لئے کوئی قطعی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ آر3سے ٹریفک کا لاہور۔ اسلام آباد موٹروے ایم۔ٹو میں انضمام اور اس سے آگے ہائی ویز اور موٹرویز تک وسعت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا دائرۂ اختیار ہے لیکن سرکاری دستاویزات کے مطابق اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایم۔ٹو کے تھالیان انٹرچینج پر ٹریفک متبادل سڑکوں پر ضم نہ کئے جانے کی وجہ سے ایم۔ٹو پر ٹریفک کا دبائو شدید ہو جائے گا۔ لاہور۔ اسلام آباد موٹروے ایم۔ٹو کے لئے ٹریفک کا دبائو ناقابل برداشت ہو سکتا ہے۔ ایک سرکاری اندازے کے مطابق دس ہزار ٹرک اور ٹرالرز 38.3 کلومیٹرز طویل رنگ روڈ کو استعمال کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید