• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فافن کی رکن تنظیم کے دفتر میں چوری اور تلاشی کی شدید مذمت

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )فافن نے اپنی رکن تنظیم کے دفتر میں چوری اور تلاشی کی شدید مذمت کی ہے اور پارلیمنٹ سے سول سوسائٹی کے لیے ناقابل عمل انضباطی بندوبست کے جائزے کا مطالبہ کیا ہے ۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی نیشنل کونسل نے سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے گوجرانوالا دفتر میں نامعلوم افراد کی رات کے اندھیرے میں تالے توڑ کر داخلے اور تنظیمی دستاویزات کی چوری کی شدید مذمت کی ہے ۔ سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن وسطی پنجاب سول سوسائٹی تنظیموں کے ایک نیٹ ورک کا انتظام سنبھالتی ہے جو کہ فافن کا رکن نیٹ ورک ہے۔اتوار کی شب نامعلوم افرادنے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے گوجرانوالا دفتر میں تالے توڑ کر داخل ہوئے اور اہم تنظیمی دستاویزات ، دفتری معلومات کی حامل دو ہارڈ ڈسکیں اور ایک انٹرنیٹ ڈیوائس چوری کر کے فرار ہوگئے ۔ بظاہرچوری کی یہ واردات سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کو ڈرانے اور ہراساں کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید