• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو کراچی سے ہٹانے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کشمیر روڈپر گھر کی دہلیز پر ڈکیتی مزاحمت پر شاہ رخ قتل کیس میں حاضر سروس پولیس اہلکار سید فرزند علی زیدی کے ملوث ہونے اور گرفتاری کے خوف سے ملزم کے خودکشی کرنے کے واقعے نے اعلی پولیس افسران کی نیندیں اڑادیں، ماتحت افسران کو نئے احکامات جاری کر کر اضلاع میں تعینات تمام پولیس اہلکاروں کی ا سکروٹنی شروع کردی گئی .

 کرائم ریکارڈ رکھنے والے اہلکاروں کی فہرست تیار کی جارہی ہے ، فہرست میں شامل اہلکاروں کو ضلعوں سے ہٹا دیا جائے ،اور ایسے اہلکار جن پر ڈکیتی، منشیات فروشی اور بھتہ خوری کے الزامات ہیں انہیں ریزرو یونٹ میں شامل کیا جائے گا.

ریزور یونٹ میں شامل مشکوک اہلکاروں کو مجبوری کے تحت وقتی طور پر استعمال کیا جائے گا ،کرائم ریکارڈ رکھنے والے اہلکاروں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید