اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نےجمہوریہ قازقستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پیغا م میں قازقستان کی قیادت اور عوام کودلی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ موقع 1991میں قانونِ آزادی اور ریاستی خودمختاری کی منظوری کی یاد دلاتا ہے، ایک ایسا تاریخی سنگِ میل جس نے قازقستان کو ایک جدید اور مستقبل گیر قوم بننے کی راہ پر گامزن کیا۔صدر نے کہا کہ آزادی کے بعد سے قازقستان کا سفر اس کے عوام کی استقامت اور مسلسل ترقی کا عکاس ہے۔