• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نے قومی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی انسدادِ پولیو مہم کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر باقاعدہ آغاز کر دیا۔ سی ایم ایس اسکول، یونین کونسل اولڈ حاجی کیمپ میں منعقد ہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دسمبر 2025 کی قومی امیونائزیشن ڈیز (NIDs) کے تحت یہ مہم صوبے بھر میں 15 تا 21 دسمبر جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر ایک کروڑ 6 لاکھ (10.6 ملین) بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سندھ کے 30 اضلاع کی 1345 یونین کونسلز میں پولیو مہم بیک وقت جاری ہے۔ تقریب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، سیکرٹری تعلیم زاہد علی عباسی، ای او سی کوآرڈی نیٹر شہریار گل میمن، محکمہ صحت کے سینئر افسران کے علاوہ قومی و بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے نمائندے بھی شریک تھے جو انسدادِ پولیو پروگرام میں حکومت سندھ کی معاونت کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 80 ہزار سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز تعینات کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید