• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ ہیک ہونے پر کنٹیکٹ لسٹ میں شامل افراد کو پیسے بھیجنے کے لیے آنے والے میسجز سے کیسے نمٹا جائے

کراچی ( ثاقب صغیر )واٹس ایپ ہیک ہونے پر کنٹیکٹ لسٹ میں شامل افراد کو پیسے بھیجنے کے لیے آنے والے میسجز کے حوالے سے ایمرجنسی پروٹوکول پر این سی سی آئی اے نے صارفین کو آگاہ کیا ہے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی حکام کے مطابق واٹس ایپ ہیک ہونے کے بعد ہیکرز کی جانب سے موبائل فون میں موجود کنٹیکٹ لسٹ میں شامل افراد سے رابطہ کیا جاتا ہے۔حکام کے مطابق ہیکرز اور اسکیمرز کنٹیکٹ لسٹ میں شامل افراد کو میسجز بھیجتے ہیں جس میں ان سے پیسوں کا تقاضا کیا جاتا ہے۔صارف یہ سوچ کر کہ اس کے دوستوں اور عزیزوں کو واقعی پیسوں کی ضرورت ہے ہیکرز کے بچھائے جال میں پھنس جاتا ہے اور پیسے بھیج دیتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر شہریوں کو اس طرح کا کوئی بھی میسج موصول ہو تو وہ سب سے پہلے جس فرد یا افراد کی جانب سے میسج بھیجا گیا ہے اس کی سم پر کال کرے اور اس سے تصدیق کرے کہ آیا یہ میسج اسی نے بھیجا ہے یا نہیں۔
اہم خبریں سے مزید