• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس سے 150کانسٹیبل FIA کو 3برس کی ڈیپوٹیشن پر بھیجے جائینگے

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی اور انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس کی باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اندرون سندھ کے 150 کانسٹیبلز کی خدمات کو ایف آئی اے سندھ کو تین برس کی ڈیپوٹیشن پر تقویض کر دیا جائے۔ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر ایم کاشف علی نے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل آف پولیس اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ حالیہ میٹنگ میں جو جو فیصلہ کیا گیا تھا اس کے مطابق اندرون سندھ کے 150منتخب کانسٹیولز کی فہرست ادارے کو جلد سے جلد مہیا کر دی جائے۔
اہم خبریں سے مزید