• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شخصیت پرستی نے ہمیشہ تحاریک کو نقصان پہنچایا، خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے شخصیت پرستی و تشہیر نے ہمیشہ تحاریک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ملک سیاسی محرومیوں کے باعث ٹوٹا اور سانحہ اے پی ایس کے ذریعے دہشت گردوں نے پاکستان پر کاری ضرب لگا نے کی کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہادر آباد میں تربیتی نشست اور ایک بیان میں کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے تربیتی نشست میں مزید کہا کہ ہر دور میں عتاب کا شکار بننے کے باوجود ایم کیو ایم! قوم کو پہچان دلوا کر اپنے مقصد میں کامیاب رہی، مگر چند مفاد پرست، حق پرستی کے کارواں کو سبوتاژ کرنے کے عمل میں ہمیشہ سرگرم رہے، خود ستائشی کے شکار افراد تحریک کیلئے زہر قاتل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید