• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس، وزارت آئی ٹی کی تجویز منظور

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر) حکومتی ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی اس تجویز کی منظوری دی جس کے تحت یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی (یو ایس ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں موبائل سیلولر لائسنس یافتہ کمپنیوں کے نامزد ڈائریکٹر کے طور پر سی ای او، زونگ کی نامزدگی کی گئی، جو بورڈ کی باقی مدت یعنی جون 2026 تک مؤثر رہے گی،پی ٹی ڈی سی کے خاتمے سے متعلق کمیٹی کے سابقہ فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست پر مشتمل سمری پر بھی غور۔ وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے مورافکو انڈسٹریز لمیٹڈ (ایم آئی ای) سے متعلق ایجنڈا آئٹم پر غور کرتے ہوئے کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزارت قانون ڈویژن سے مشاورت کے ساتھ، ادارے کو تحلیل کرنے کے عمل سے متعلق ایک تفصیلی تجویز دوبارہ پیش کرے جیسا کہ اس سے قبل فیصلہ کیا جا چکا ہے۔کابینہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت ہواکمیٹی نے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)کے خاتمے سے متعلق کمیٹی کے سابقہ فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست پر مشتمل سمری پر بھی غور کیا۔
اہم خبریں سے مزید