کراچی( افضل ندیم ڈوگر) دوسرے دن بھی دھند سے ملتان کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا۔ شارجہ اور دبئی سے ملتان کی دو پروازیں اسلام اباد اتاری گئیں جبکہ ملتان 9 پروازیں آپریٹ نہ کی جا سکیں اور 9 پروازوں کی آمد روانگی میں تاخیر ہوئی۔ دھند کی وجہ سے غیر ملکی ایئر لائن کی جدہ کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔