• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹا پراربوں ڈالر آمدن کی خاطر جعلی و ممنوعہ اشتہارات نظرانداز کرنیکا الزام

کراچی (نیوز ڈیسک)میٹا پراربوں ڈالر آمدن کی خاطر جعلی و ممنوعہ اشتہارات نظرانداز کرنیکا الزام، 2024میں چین سے18ارب ڈالر میں سے 19 فیصد رقم فراڈ، جوا، فحش مواد و دیگر ممنوعہ اشتہارات سے آ رہی تھی۔عارضی خصوصی ٹیم بنا کر اشتہارات میں کمی کی گئی، تاہم بعد میں اعلیٰ قیادت کی مداخلت پر کریک ڈاؤن روک دیاگیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی ایک تفصیلی تحقیق کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے چین سے آنے والے بڑے پیمانے پر جعلی اور ممنوعہ اشتہارات کو جان بوجھ کر برداشت کیا تاکہ اپنی اربوں ڈالر کی آمدن کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید