لاہور (آصف محمود بٹ) 200روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈز کی104ویں قرعہ اندازی پیر کے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (BSC) لاہور میں مکمل شفافیت اور سخت جانچ پڑتال کے بعد منعقد ہوئی، جس میں مجموعی طور پر2400کامیاب نمبرز کا اعلان کیا گیا۔قرعہ اندازی کا انعقاد اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل سیونگز سینٹر کے اشتراک سے کیا گیا، جبکہ تقریب کی صدارت یاور مہدی، بانی سول سروسز لیگیسی گلڈ (CSLG) اور ریٹائرڈ سیکرٹری/چیف کمپٹرولر، CMO پنجاب نے کی۔ اعلان کردہ کامیاب نمبرز اسٹیٹ بینک اور نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری کردہ Rs200 مالیت کے تمام سیریز کے پرائز بانڈز پر لاگو ہوں گے۔ قرعہ اندازی کمیٹی میں کاشف شہزاد، ڈپٹی چیف منیجر PMU اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بطور سیکرٹری فرائض انجام دیے۔