اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نےکرسمس کے موقع پرمسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کودسمبر کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنےکا فیصلہ کرلیا-مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پینشن بائیس دسمبر کو ادا کی جائے گی ۔وفاقی وزارت خزانہ نے 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے تمام وفاقی ملازمین اور پینشنرز کو22 دسمبر کو تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی کے لیےکنٹرولر جنرل آف اکاونٹس کو مراسلہ لکھ دیا۔