• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ماڈل جیل؛ ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائیں؛ چیئر مین CDA

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے ایڈمن بلاک اور باورچی خانہ کی تعمیر رواں ماہ میں مکمل کی جائے۔ جیل ایڈمن بلاک ،باورچی ‘ داخلی دروازوں کی تنصیب اورباقی ماندہ باؤنڈری والز کا کام بھی جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ماڈل جیل کے ہسپتال سمیت بیرکس کا کام بھی رواں ماہ میں مکمل کیا جائے، پانی کی فوری فراہمی کیلئے ٹیوب ویل کی تنصیب کے کام کا بھی جلد آغاز کیا جائے۔ انھوں نے یہ ہدایات نے پیر کے روز سیکٹر H-16 میں زیر تعمیر اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے کے دورہ کے پرر اسلام آباد ماڈل جیل منصوبہ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈی جی ورکس سمیت متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے پر جاری ترقیاتی سرگرمیوں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔
اہم خبریں سے مزید