• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کا افغان مہاجرین کیلئے پناہ گزین پروگرام ختم کرنے کا سخت فیصلہ

اسلام آباد ( فاروق اقدس )جرمن حکومت نے افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کا پروگرام فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد سینکڑوں افغان شہریوں کی جرمنی منتقلی کا عمل بھی فوری طور پر روک دیا گیا ہے جرمنی نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات جرائم میں ملوث افغان باشندوں اور افغانستان میں طالبان حکومت کی شدت پسندانہ پالیسیوں کے تناظر میں کیا ہے غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جرمنی نے افغانستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بھی محدود کر دیے ہیں جبکہ افغان طالبان پر دہشت گرد نیٹ ورکس کی سرپرستی کے الزامات نے بھی عالمی برادری میں تشویش بڑھا دی ہے جرمن حکومت کا موقف ہے کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے اب کوئی نئی انٹری ممکن نہیں ان رپورٹس کے مطابق جرمنی نے40 6 افغان پناہ گزینوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید