• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان ممالک افغان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کریں، طالبان وزیراعظم


کابل (اے پی پی) افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند نے بین الاقوامی حکومتوں خاص طور پر اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کی حکومت کو عالمی سطح پر باضابطہ طور پر تسلیم کر یں اور افغان حکومت تسلیم کرنے والے پہلے ممالک بن جائیں مختصر مدت کی امداد مسائل کا حل نہیں، ایسا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے جس سے مسائل بنیادی طور پر حل کیے جا سکیں.

افغانستان کے اثاثے بحال کیے جائیں ،ملک میں بڑھتاہوا اقتصادی بحران منجمد اثاثوں کی وجہ سے ہے۔

گزشتہ روز کابل میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ میں مسلمان ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ افغانستان میں بڑے اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے افغان حکومت کو دیگر ممالک سے پہلے عالمی سطح پر باضابطہ طور پر تسلیم کریں ۔ مجھے امید ہے کہ اس طرح ہم بہت تیزی سے ترقی کرنے کے قابل ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید