• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد کا جلسہ عام علیحدہ صوبے کیلئے منی ریفرنڈم ثابت ہوگا، آفاق احمد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم بلامقصد نعروں کے بجائے الگ صوبے کے لیے بامقصد جدوجہد کرنا چاہتے ہیں،21جنوری کا حیدرآبادمیں ہونے والا جلسہ عام علیحدہ صوبے کے لیے منی ریفرنڈم ثابت ہوگا، ان خیالات کااظہار انہوں نے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 8میں واقع باغ مصطفٰے گراؤنڈ میں21جنوری کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کاجائزہ لینے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے مہاجر سندھ حکومت کے تعصب کا زیادہ شکار ہوئے ہیں، سندھ کے چھوٹے شہروں میں یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز ہیں لیکن حیدرآباد میں یونیورسٹی یا میڈیکل کالج نہیں، خواہش ہے کہ مہاجروں میں تقسیم ختم اور قیادت متحد ہو۔

اہم خبریں سے مزید