اسلام آباد (نیوز رپورٹر) لاڑکانہ کا رہائشی توفیق علی بوگھیو نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہو گیا۔ اس نے الزام لگایا کہ ایک ایم پی اے کے بھائی نے 13سال قبل اسکی زمین اور گھر پر مسلح افراد کیساتھ ملکر قبضہ کیا۔ وزیراعظم پورٹل اور نیب کو بھی درخواستیں دی ہیں۔ اس نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے۔