• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس نے 12ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے 12ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔منشیات فروشی کے الزام میں چہلیک پولیس نے ملزم شاہد اقبال سے10لیٹر شراب، صدر پولیس نے ملزم رمضان سے5لیٹرشراب،دہلی گیٹ پولیس نے ملزم ارسلان عرف انڈہ سے10لیٹر شراب، حرم گیٹ پولیس نے ملزم تصدق حسین سے120 گرام چرس ،بوہڑگیٹ پولیس نے ملزم غلام مرتضی سے10لیٹرشراب برآمد کرلی جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں سیتل ماڑی پولیس نے ملزم وارث سے پسٹل تین گولیاں،بی زیڈپولیس نے ملزم فیاض سےرائفل چارگولیاں، قطب پور پولیس نے ملزم رزاق سےپسٹل چھے گولیاںجبکہ جلیل آبادپولیس نے ملزم وسیم سےپسٹل برآمد کرلی۔ جلیل آباد پولیس نے اشتہاری ملزم کوفرار کروانے کے الزام میں ہوٹل پرچھاپہ مارکر دوافراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ صدر پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسے موٹرسائیکل کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ڈرائیورکو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا سیتل ماڑی پولیس نے فخر عباس کے قتل کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ نیوملتان پولیس نے لین دین کے تنازع پر ملزم عون عباس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کی ہدایت پر ملتان پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف آپریشن جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 اشتہاری اور 4 مفرور ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ملتان سے مزید