• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑی بہترین ٹیموں کیخلاف صلاحیتوں کو آزمانا چاہتے ہیں، ٹوڈ گرین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ میری کھلاڑیوں سے بات ہوئی وہ دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف مختلف کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔ میرے خیال میں تمام کھلاڑی پاکستان جائیں گے، یہ ایک اہم دورہ ہو گا جس میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے، کھلاڑی دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف امتحان کے عمل سے گزرنا اور مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا چاہتے ہیں۔جمعرات کو ایک ریڈیو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بطور آسٹریلین ہم پر کھیل کے وسیع تر مفاد میں بیرون ملک سیریز کھیلنے کی ذمے داری عائد ہوتی ہے، ہم صرف یہ توقع نہیں رکھ سکتے کہ ٹیمیں آسٹریلیا کا دورہ کرتی رہیں گی اور ہمیں ان کے ملک کا دورہ نہیں کرنا ہو گا۔ سیریز کے لیے اعلیٰ معیار کے حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا سے جو کچھ ممکن ہو سکا وہ ضرور کرے گی۔

اسپورٹس سے مزید