• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمت صحابہؓ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، ثروت قادری

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو نہ روکا گیا تو انتشار جنم لے گا جو کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے، عاشقان رسولؐ کسی طور صحابہؓ کرام واہلبیتؓ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرینگے، عظمت صحابہؓ کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے، عاشقان رسول تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کرام کے وفد سے گفتگو میں کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے علماء کرام کردار ادا کریں، ملک سے نفرتوں، تعصب وعصبیت کا خاتمہ سیدنا صدیق اکبرؓ کی روشن تعلیمات پر عمل پیر ا ہوکر کیا جاسکتا ہے، حکومت خلفاء راشدین کے ایام کو سرکاری سطح پر منانے اور یوم صدیق اکبر پر عام تعطیل کا اعلان کرئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید