• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای ٹینڈرنگ سے ٹھیکوں میں شفافیت یقینی بنایا جا سکے گا،نثار احمد

پشاور(نامہ نگار) خیبرپختونخوا پبلک پروکیور منٹ ریگولیٹری اتھارٹی (کے پی پی پی آر اے) کے منیجنگ ڈائریکٹر نثار احمد نے کہا ہے کہ کیپرا قواعد پر موثر عمل درآمد اور ای ٹینڈرنگ سے سرکاری شعبہ میں ٹھیکوں کے اجراء، اشیاء کی خریداری اور خدمات کے حصول میں شفافیت اور کفایت شعاری کے ساتھ ساتھ سہولت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز ای پروکیورمنٹ سافٹ وئیر کے حوالے سے گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس میں سرکردہ گورنمنٹ کنٹریکٹرز اور ان کے رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایم ڈی کیپرا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ٹھیکوں کے اجراء اور اشیاء کے حصول میں شفافیت اور آسانی لانے کی غرض سے وقتاً فوقتاً اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے الیکٹرانک پروکیورمنٹ کے سافٹ ویئر کی تیاری اسی ضمن میں ایک اہم پیش رفت ہے، اس سافٹ ویئر کو سرکاری اداروں کے طریقہ کار سے ہم آہنگ کرنے اور اس میں بہتری لانے کیلئے صوبے کے مختلف اداروں کے ساتھ دو مشاورتی اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے دوران ان اداروں کی تجاویز کی روشنی میں اس سافٹ ویئر میں کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔نثار احمد نے کہا کہ سرکاری شعبہ کے ساتھ کام کرنے والے کنٹریکٹرز بھی صوبے کے اہم شراکت دار ہیں اس لئے یہ ضروری سمجھا گیا کہ ٹھیکوں کے اجراء اور پروکیورمنٹ میں شفافیت اور بہتری لانے کے لئے ان سے بھی مشاورت کی جائے جس کے لئے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ اس مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کنٹریکٹرز کو سافٹ ویئر کے بارے میں آگاہی دی گئی تاکہ کنٹریکٹرز سے بھی سافٹ ویئر کی بہتری کیلئے تجاویز لی جاسکیں جس میں کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے مفید تجاویز دیں،انہوں نے کہا کہ سافٹ ویئر کو پروکیورمنٹ پروسس کے تمام تقاضوں کے مطابق بنایا گیا ہے جسے لانچ کرنے کے بعد تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے سافٹ ویئر کے استعمال کے حوالے سے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید