• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ہوش کا نا خن لے، دہشت گرد دو بار ہ منظم ہورہے ہیں ، اسفندیارولی

پشاور(سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے لاہور انارکلی بازار میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پے درپے واقعات ہمارے خدشات درست ثابت کررہے ہیں، دہشتگرد منظم ہورہے ہیں، پشاور میں پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا، کوئٹہ سے پشاور تک دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں، دہشتگرد دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پولیس کو نشانہ بناچکے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لیں، انھو ں نے کہا کہ اس آگ کو نہ روکا گیا تو گھر کسی کا نہیں بچے گا، اس بار آگ لگ گئی تو بدترین تباہی ہوگی۔ معصوم بچوں سمیت عوام کو نشانہ بنانا غیرانسانی فعل دہشت گردی کے واقعا ت میں ا ضا فہ خطرناک ہے، روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ ہم نے دہشتگردوں کا راستہ روکا اور جانوں کے نذرانے پیش کئے، موجودہ حکمران ڈر کی وجہ سے خاموش ہیں، ڈرنے کی بجائے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔دہشتگردوں کو ببانگ دہل دہشتگرد کہنا ہوگا بصورت دیگر عوام کی جان و مال محفوظ نہیں رہیں گے۔
پشاور سے مزید