• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 رضا کار لاپتہ کردیئے گئے،بازیاب نہ ہوئے تو لاہور کو مکمل بند کردیں گے، ترجمان جے یو آئی کا الزام

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے دو رضا کاروں کو میو ہسپتال سے گزشتہ رات لاپتا کردیاگیا ہے، جے یوآئی کے رضا کار بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت اور خون کا عطیہ دینے کے لئے گئے تھے ۔ ترجمان اسلم غوری نے الزام لگایا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ رات سے جے یوآئی کے ذمہ داران کو بھی حبس بیجا میں رکھاہوا ہے،پولیس اور صوبائی حکومت ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے معصوم شہریوں کو اٹھوارہی ہے، ہمارے کارکنان بازیاب نہ ہوئے تو لاہور کو مکمل طور پر بند کردیں گے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران اِس واقعے کا نوٹس لیں۔

ملک بھر سے سے مزید