• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون سندھ کارکن کی ہلاکت، امین الحق کا شیخ رشید سے رابطہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن وفاقی وز یر سید امین الحق نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اندرون سندھ ٹنڈو الہیار میں ایم کیو ایم کے سینئر کارکن خلیل الرحمٰن خانزادہ کی شہادت پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الٖفاظ میں مذمت کی اور وفاقی وزیر داخلہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سندھ کا امن خراب کرنے کی سازش ہیں ماضی میں بھی قوم پرست اور سندھودیش کے حامی اس جماعت کے کارندوں نے30 ستمبر 1988 کو حیدرآباد میں خون کی ہولی کھیلی تھی۔

اہم خبریں سے مزید