• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی پور میں 4 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

علی پور(نامہ نگار) درندہ صفت شخص نے 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،ملزم کو گرفتار کر لیا گیاتفصیل کے مطابق موضع سلطان پور کی گل زریں کی 4سالہ بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی، ملزم فضل حسین اسےبہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،بچی کی چیخ و پکار پر لوگوں کے آنے پر ملزم فرار ہو گیا،بچی کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور داخل کر ادیا گیا،تھانہ سیت پور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم فضل حسین کو گرفتار کر لیاہے۔

اہم خبریں سے مزید