• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، اسپیشل برانچ اہلکار نے حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور میں ا سپیشل برانچ اہلکار نے حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی آرکے مطابق چونگی امر سدھو میں منزہ اپنے قریبی عزیز عدنان کو اس کے فلیٹ پر کھانا دینے گئی، کچھ ہی دیر بعد اہلکار عمران اور اکرام بھی فلیٹ میں داخل ہوگئے۔

ملزمان عدنان کو حاملہ خاتون منزہ کے ساتھ زیادتی کا کہتے رہے اور عدنان اور منزہ کی برہنہ وڈیوز بھی بناتے رہے۔

سپیشل برانچ میں تعینات اہلکار عمران نے حاملہ خاتون منزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اہلکار عمران اور اکرام دونوں کو گرفتار کر لیا ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار عمران کو معطل کر دیا گیا ، اہلکار عمران ہیڈ کوارٹر میں کمپیوٹرآپریٹر تعینات تھا۔ سپیشل برانچ حکام کا کہنا ہے کہ عمران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید