• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الشفاء ٹرسٹ میں لیزرز سے موتیا اور قرنیہ کی سرجری شروع

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) الشفاء ٹرسٹ نے جدید جرمن اور سوئس لیزرز کے مدد سے موتیا اور قرنیہ کی سرجری شروع کر دی جبکہ چلڈرن آئی ہسپتال راولپنڈی میں آئی کینسر میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے کیموتھراپی کا بھی آغاز کر دیا گیا ۔ الشفاءٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ریٹائرڈ) رحمت خان نے کہا ہے 2021میں 80فیصد مستحق مریضوں کا علاج بالکل مفت کیا گیا۔انہوں نے گزشتہ سال ٹرسٹ کی خدمات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کے لیے اپنے ہسپتالوں کومسلسل اپ گریڈ کرنے میں مصروف ہیں اور کیمو تھراپی کی نئی سہولت سے آنکھوں کے کینسر کی تمام اقسام کا علاج ایک ہی چھت کے نیچے ہوسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ الشفاء ٹرسٹ نے نظر کے چشموں کی ضرورت ختم کرنے کے لیے جدید ترین آئی ڈراپس کا ٹرائل بھی شروع کر دیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید