• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی یافتہ اقوام کی کامیابی تعلیم میں پوشیدہ ہے

ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام’عالمی یوم تعلیم اور بچوں کے حکیم محمد سعید‘‘ تھا کے عنوان سے بیت الحکمت میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ ہمدرد فاؤنڈیشن کی روح رواں سعدیہ ارشد نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، کہ تعلیم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ معاشرے کی تشکیل و تربیت کےلئے ضروری ہے۔

یہی شہید حکیم محمد سعید کا پیغام بھی تھا۔ اُن کی شخصیت کے جو اہم پہلو نمایاں اور اہم تھے اُن میں تعلیم و تربیت کے فروغ، اخلاق کی تعمیر اور نو نہالوں سے محبت شامل ہیں۔ افراد ہوں یااقوام آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے لئے تعلیم، ہوا اور پانی ناگزیر ہے۔ 

آج ترقی یافتہ اقوام کی کامیابی کا راز تعلیم میں پوشیدہ ہے۔ مختلف اسکولوں کو نونہال مقررین نے تعلیم کی اہمیت اور حکیم محمد سعید کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں بروکس ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے تعلیم پر خصوصی ٹیبلو پیش کیا اور پی این جی سیکنڈری اسکول کے طالبعلم حمزہ فضل نے اقوالِ سعید سنائے۔

متوجہ ہوں!

 قارئین کرام آپ نے صفحۂ ’’نوجوان‘‘ پڑھا، آپ کو کیسا لگا؟ ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔ اگر آپ بھی نوجوانوں سے متعلق موضاعات پر لکھنا چاہتے ہیں، تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریریں ہمیں ضرور بھیجیں۔ ہم نوک پلک درست کر کے شائع کریں گے۔ اس ہفتے نوجوانوں کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کا احوال اور خبر نامہ کے حوالے سے ایک نیا سلسلہ شروع کررہے ہیں، آپ بھی اس کا حصّہ بن سکتے ہیں اپنے ادارے میں ہونے والی تقریبات کا مختصر احوال بمعہ تصاویر کے ہمیں ارسال کریں اور پھر صفحہ نوجوان پر ملاحظہ کریں۔

ہمارا پتا ہے: انچارج صفحہ ’’نوجوان‘‘ روزنامہ جنگ، میگزین سیکشن،اخبار منزل، آئی آئی چندریگر روڈ کراچی

اخبار منزل،آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی۔