• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈکپ، پاکستان کی مسلسل تیسری فتح، پاپوا نیو گنی کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویسٹ انڈیز میں انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی۔ ہفتے کوپاکستان نے پاپوا نیو گنی کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ۔پاکستان پہلے ہی کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔پاپوا نیو گنی کی ٹیم پاکستان کیخلاف 50رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ پاکستان کے محمد شہزاد نے 7 رنز دے کر 5 اوراحمد خان نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیاپاکستان 51 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر بارہ اوورز میں حاصل کرلیا پاکستان کے عباس علی 27 اور حسیب اللہ 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسپورٹس سے مزید