• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگرد پھر سر اٹھارہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کو فعال کرنا ہوگا، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گرد پھر سر اٹھارہے ہیں جن کو روکنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کو فعال کرنا ہوگا جو پچھلے ساڑھے تین سال سے سرد خانوں کی نذر ہے،طالبان حکومت کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال ہونے سے روکنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے،انہوں نے کہا کہ بھارت نے آج تک پاکستان کی آزادی کو تسلیم نہیں کیا ہے اور وہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، مگر افواج پاکستان اور قوم نے لازوال قر بانیاں دے کر اسے کامیاب نہیں ہونے دیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کا لعد م جماعتوں کے ساتھ بات چیت کر کے اور انہیں معافی دے کر دوبارہ سے ابھرنے کا موقع فراہم کیا۔