کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کا اجلاس ضلعی صدر محمد رحیم کاکڑ کی صدارت میں ہوا جلاس میں جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، سینئر نائب صدر ارباب اقبال، ہمایوں الکوزئی ،نثار اچکزئی، ذاکر بنگلزئی، ضمیر اختر، شانی ،شبیر بگٹی، آصف حریفال، ضیاء الدین،شہباز خان، عطاء، عامر جاوید،ضاء الحق سمیت دیگر تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ کوئٹہ میں پارٹی کو فعال کرنے میں حائل کسی قسم کی خود ساختہ رکاوٹ کا سامنا کیا جائے گا جو پارٹی کے اندر کی جارہی ہے ۔ہو ناہو یہ چاہیے کہ ہر ایک پارٹی کیلئے کام کرے،کوئٹہ ڈسٹرکٹ کی تحصیلوں اور پی بی کے تنظیموں کو گزشتہ دو سال سے نوٹیفکیشن سے محروم رکھا گیا ہے جو مکمل کرکے ارسال کردی گئی ہیں ۔ اجلاس میں طے پایا کہ آئندہ ضلع کی مشاور ت کے بغیر کسی قسم کے غیر آئینی اقدامات کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا بلدیاتی الیکشن میں ہر ضلع بااختیار ہونا چاہئے اس پر نام نہاد کسی قسم کی کمیٹیوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا تمام عہدیدار چاہے وہ کسی بھی سطح پر ہوں وہ کسی بھی تنظیم ، ڈویژن اورتحصیل کے کاموں میں مداخلت سے باز رہیں۔درایں اثناء محمد رحیم کاکڑ جنرل سیکرٹری جاوید اقبال ،جنرل سیکرٹری پشین میر وائس کاکڑ، ارباب اقبال ذاکر بنگلزئی، آصف حریفال، نثار اچکزئی، ضمیر اختراور،نصیر ترین نے بیان میں لیاقت بازار اور گردونواح کی تمام گلیوں اور پشتون آباد میں کئی دنوں سے بجلی بندش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور سخت سردی میں عوام مشکلات کا شکار ہیں بیان میں کیسکو چیف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں۔