• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد91ہو گئی

پشاو ر(این این آئی)پشاور کے تین ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد91ہو گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا مریضوں کی تعداد46ہو گئی ، ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئے122بیڈزمختص ہیں، ہسپتال میں کل وینٹیلیٹرز کی تعداد68ہے اورکورونا وائرس کے مریضوں کیلئے38وینٹیلیٹرز مختص کئے گئے ہیں جن پر13مریض زیرعلاج ہیں،کورونا وائرس کے9نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا اور کورونا وائرس کے7مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گی ، ہسپتال میں کورونا وائرس سے کسی مریض کی موت کی تصدیق نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے19مریض زیرعلاج ہیں ہسپتال میں 8 کورونا وائرس کے 8نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے ،آئی سی یو میں1مریض داخل ہیں، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں26کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا کے مریضوں کیلئے122بیڈز مختص ہیں، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 28وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کیلئے مختص ہیں، ہسپتال میں کورونا کے6مریض انتہائی نگہداشت بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں، کورونا سے متاثرہ9مریض ایچ ڈی یو پر زیر علاج ہیں، کم مقدار آکسیجن 31بیڈز مختص جس پر11مریض زیر علاج ہیں۔
پشاور سے مزید