• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں پر کاری ضرب لگا کر حکمرانوں سے مضبوط قلعہ چھین لیا ہے،حاجی غلام علی

پشاور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال وزرا کی کھلم کھلا مداخلت لوگوں کو نوکریوں کا لالچ دینے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات اور ہر قسم کے ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود حکمران جماعت کی عبرتناک شکست سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام نے حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے خیبر پختونخوا پر ساڑھے آٹھ سال سے زائد عرصہ تک حکمرانی کے بعد حکمرانوں کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ خیبر پختونخوا حکمران جماعت کا مضبوط قلعہ ہے لیکن قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے حکمران جماعت کے مضبوط قلعہ میں گھس کر حکمرانوں پر کاری ضرب لگا کر حکمرانوں سے مضبوط قلعہ چھین لیا ہے۔ حاجی غلام علی نے میٹرو پولٹین پشاور کے نومنتخب حاجی زبیر علی کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مزید تباہی سے بچانے اور مہنگائی کی خوفناک سونامی کا راستہ روکنے آئین و قانون کی حکمرانوں اور عوام کی بالادستی کے لئے نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا عوام کی ضرورت بن چکا ہے اور عوام نے حکمرانوں سے نجات کے لئے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔
پشاور سے مزید