• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بچت صارفین کیلئے آج سے ڈیبٹ کارڈ کے اجراء کا اعلان

فیصل آباد(اے پی پی)نیشنل سیونگز سینٹر نے قومی بچت کے صارفین کیلئے آج سے نیشنل سیونگز کسٹمر ڈیبٹ کارڈکے اجرا کا اعلان کیاہے ۔ علاقائی ناظم قومی بچت فیصل آبادریجن میاں شہزاد اکرم نے بتایا کہ اس حوالے سے تمام مراکز قومی بچت کے اسٹاف کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے اور تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مرا کز کے اسٹاف کی ٹریننگ کیلئے طے شدہ شیڈول کے مطابق مقررہ تاریخ،وقت اورتربیت کے مقام پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں،اسی طرح انہیں برانچ کی سطح پر ہو نے والے آپریشن کیلئے مجوزہ طریقہ کار اور ضابطے کا بغور مطالعہ اور معزز کھاتہ داران کے ڈیبٹ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے انہیں آگاہی فراہم اور سہولت بہم پہنچانے کیلئے بھی کہا گیا ہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ نیشنل سیونگز سنٹر کے متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے تمام عملی اقدامات، تشہیری مواد اور درخواست فارمز کی موجودگی کو بروقت یقینی بنائیں۔

اہم خبریں سے مزید