کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے 132Kvجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے بحال ہوگئی اور ابتدائی طور پر ایران کی جانب سے صرف20 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جسکے باعث80میگاواٹ کی برقی قلت پیدا ہوگئی ہے اس برقی قلت کو پورا کرنے کے لئے مکران کے تینوں اضلاع تْربت ،گوادر اور پنجگور میں اضافی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد ایران کی جانب سے بجلی کی سپلائی معمول پر آجائے گی جسکے بعد مکران کے تینوں اضلاع کیتمام علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ بروز ہفتہ صبح9:34 منٹ ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے132kV جیکی گور مین ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی کی فراہمی بندکیا گیا تھا جسکے نتیجے میں مکران کے تینوں اضلاع کے مند ،تْمپ ،تربت، ہوشاب، پنجگور،پسنی ،اورماڑہ ،جیونی،گوادر انڈسٹریل، گوادر ڈیپ سی پورٹ اور گوادر گرڈاسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تاہم اس دوران ایران سے بجلی کی بندش پرکیسکو نے مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔