• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کی چابی ہمارے پاس، کوئی باپ بننے کی کوشش نہ کرے، آفاق احمد

گھر کی چابی ہمارے پاس،کوئی باپ بننے کی کوشش نہ کرے، آفاق احمد 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مہاجرقومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ ٹنڈوالہیار کا واقعہ مہاجروں سے ظلم کا آغاز ہے۔بھولوکے قتل کی منصفانہ تحقیقات کرائی جائیں جولوگ روزگارکے حصول کےلیے کراچی آئیں ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں۔گھرکی چابی ہمارے پاس ہے ہمارا باپ بننے کی کوشش نہ کرنا۔جب تک مہاجرقوم ایک نہیں ہوگی معاملات حل نہیں ہوں گے۔میرے مہاجروں کے ساتھ ظلم ہورہاہے۔آفاق احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی نوکریاں بھی اردو بولنے والوں کو نہیں دیتی ۔شہرمیں ہوٹل کھول کرقبائلی علاقہ بنانے کی کوشش نہ کرےوہ اتوار کو اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر شاہد فراز و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔آفاق احمد نے کہا کہ ٹنڈو الہیار میں مہاجرنوجوان کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے۔ ٹندوالہیارمیں مہاجرنوجوان کے قتل کے لواحقین نے احتجاج کیا گیا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ اس واقعہ میں خواتین پر پولیس نے تشدد کیا۔مجھے بتایا گیا کہ ٹنڈوالہیارمیں حالات بہت خراب ہیں۔ہم ٹنڈوالہیار اس لیے گئے کہ حالات کچھ بہتر ہوجائیں۔ آفاق احمدنے کہا کہ مجھے میرے ساتھیوں نے منع کیاکہ ٹنڈوالہیارمت جائیں ۔ٹنڈوالہیارمیں بزرگوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی۔آفاق احمد نے الزام لگایا کہ قاتل کی سرپرستی قادرمگسی کررہے ہیں۔قاتلوں کو سرکاری سرپرستی میں مبارکباد دی گئیں۔آفاق احمد نے کہا کہ بھولوخانزادہ کے قتل کے گواہان پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے۔ہم کسی پر ظلم نہیں کررہے ہیں۔بھولو کے قتل کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔آفاق احمد نے کہا کہ بھولوکے قتل کی منصفانہ تحقیقات کرائی جائیں۔جو لوگ قاتل کی ستائش کررہے ہیں انکو بھی شریک جرم بنایاجائے۔آفاق احمدنے کہا کہ ٹنڈوالہیار کا واقعہ مہاجروں سے ظلم کا آغاز ہے۔میرے شہرکے لوگوں کےلیے حق کی بات کرنا اگر متعصبانہ رویہ ہے تو ٹھیک ہے میں متعصب ہوں۔آفاق احمد نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اور ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقاتوں کا سلسلہ مثبت رہا۔محبتوں کی شروعات ہے کڑواہٹ کم ہوئی یے۔آفاق احمد نے کہا کہ جب تک مہاجرقوم ایک نہیں ہوگی معاملات حل نہیں ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید