کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ میں خواتین کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پندرہ رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا،بسمہ معروف کی دو سال بعد واپسی ہوئی ہے وہ قومی ٹیم کی قیادت کریں گی ۔نداڈار کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔کائنات امتیاز اور سعدیہ اقبال انجریز کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکیں۔پیر کواعلان کردہ اسکواڈ میں بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض ، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ اور جویریہ خان ،منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور، سدرہ نواز(وکٹ کیپر) ، جبکہ ارم جاوید، طوبیٰحسن اور وکٹ کیپر نجیہ علوی ٹریولنگ ریزرو ہوں گی۔ عائشہ جلیل (ٹیم منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، ارشد خان (اسسٹنٹ کوچ)، کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ) اور صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ) ہونگے ۔کپتان بسمہ معروف بیٹی کی ولادت اور زچگی کی چھٹی مکمل کرکے اب دو سال بعد دوبارہ سبز جرسی اور کیپ پہن کر میدان میں اتریں گی۔پی سی بی کی پیٹرنل پالیسی کے تحت بیٹی کی دیکھ بھال میں بسمہ معروف کی معاونت کے لیے ایک فرد بھی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔