• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹارنی جنرل کا شہباز شریف کو خط، قانونی کارروائی کی وارننگ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو وطن واپس لانے کے حوالے سے انکے عدالتی ضامن شہباز شریف کو خط لکھتے ہوئے انہیں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے متواتر میڈیکل رپورٹیں جمع کروانے کی ذمہ داری پوری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں تنبیہ کی ہے کہ اگر انہوںنے بطور ضامن عدالتی حکم نامہ کے مطابق طے شدہ ذمہ داری پوری نہ کی تو ان کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائیگی۔اٹارنی جنرل آفس کے سیکرٹری خالد خان نیازی نے پیر کے روز اٹارنی جنرل خالد خان کی ہدایات کی روشنی میں شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں نواز شریف کے مقدمہ میں ان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ لاہور ہائیکورٹ میں دیے گئے اپنے بیان حلفی پر عملدرآمد کروائیں۔

اہم خبریں سے مزید