اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تمباکوکی کم سے کم قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی ،ای سی سی کا خصوصی اجلاس وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہوا، ای سی سی میں وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے تمباکوکی کم سے کم انڈیکٹیوقیمت کے حوالےسے تجاویز پیش کی گئی۔ ای سی سی نے تفصیلی جائزہ کے بعد ان تجاویز کی منظوری دی۔ای سی سی نے 2022 کی تمباکو کی فصل کیلئے میدانی علاقوں میں ورجینیا ٹوبیکو(ایف سی وی) کی کم سے کم قیمت 240 روپے فی کلوگرام اورمیدانی اورنیم پہاڑی علاقوں میں281 روپے13پیسے فی کلوگرام، ڈارک ائیرکیورڈ ٹوبیکو کی کم سے کم قیمت 149روپے 9پیسےفی کلوگرام ، سفید پتہ 123 روپے فی کلوگرام ، موٹا تمباکو187روپے 50پیسے فی کلوگرام ، جبکہ نسوار،حقہ اور رستیکا ٹوبیکوکی فی کلوگرام قیمت 123 روپے مقررکرنے کی تجاویز کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ ان تجاویز کی حتمی منظوری دے گی۔