• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو، سانحہ کیٹی بندر 4 روز گزر گئے، 9 ماہی گیروں کا پتہ نہ لگ سکا، ریسکیو آپریشن جاری

گھارو( نامہ نگار) سانحہ کیٹی بندر چار روز قبل ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں حجامڑو کریک کے مقام پر تیز ہواؤں کے سبب 3 لانچوں کے ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے9 ماہی گیروں کی تلاش کا کام چوتھے روز بھی جاری رہا جس میں پاک میرین کے جوان اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایدھی کے رضاکاروں کی ٹیم بھی ریسکیو کے کام میں مصروف ضلع انتظامیہ کے تمام افسران کیٹی بندر میں موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں ضلع کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی فشر مین سجاگ فورم کے چیئرمین اور رضاکاروں کے ہمراہ ریسکیو کاموں میں مصروف ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید