• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری کے حوالے سے متفرق درخواست بھی دائر

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) سانحہ مری کے بعدلاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والے مری کے سفیان عباسی کی رٹ میں وکیل عامر عبداللہ عباسی نے ذاتی حیثیت میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہےجس کی سماعت بدھ(آج)کو مری سانحہ پر دائر دیگر رٹ پٹیشنز کے ساتھ ہوگی۔درخواست میں مری کے خلاف پروپیگنڈہ کو انتظامی کوتاہی قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقامی آبادی نے اپنے محدود وسائل کے ساتھ سینکڑوں سیاحوں کو ریسکیو کیا۔عدالت سانحہ کے اصل محرکات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے روڈ میپ کا تعین کرے۔درخواست میں تجاویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ میونسپل بائی لاز پر عملدرآمد کرایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید