• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے،خواجہ عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے 5 فروری کو مال روڈ پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی بھرپور نداز سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی جنگ لڑ رہی ہےنواز شریف جس کے سر پر ہاتھ رکھیں گے وہ لاہور کا مئیر ہوگا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں پاکستان کرپشن میں ترقی کرتے ہوئے 124 سے 140 ویں نمبر پر ترقی کر گیا ہے ،وہ گذشتہ روزمسلم لیگ ن لاہور نصیر آباد آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس سے قبل 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالے اجلاس ہوا ۔جس میں رکن اسمبلی چوہدری شہباز سابق ڈپٹی مئیر لاہور نذیر خان سواتی میاں طارق عامر خان ناصر ڈار اکرام بٹ نصیب اللہ گردیزی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید