• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا حکومت کا ہنگو ٹائون شپ میں پلاٹ ٹرانسفر 15فروری سے کھولنے کا اعلان، نقشہ اور ماسٹر پلان تیار

پشاور(سٹاف رپورٹر)پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے ہنگو ٹاؤن شپ منصوبہ میں پلاٹوں کے ٹرانسفر کا عمل 15فروری سے شروع کرنیکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ کا ماسٹر پلان اور نقشہ بھی تیار ہوگیا ہے، بورڈ سے حتمی منظوری کے بعد فروری کے آواخر تک نقشہ جاری ہوگا ، مین گیٹ اور گرین بیلٹ کی تعمیر جاری ہے، کالونی کے اندر سڑکوں ،نکاسی آب ،مساجد، واٹر ٹینک، باؤنڈری وال اور پارکس کی باضابطہ تعمیر مارچ میں شروع ہوگی جبکہ الاٹیز کو تین سال کے اندر قبضہ دیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، صوبائی وزیر نے بتایا کہ ہنگو ٹاؤن شپ منصوبہ پی ایچ اے کا ایک بہترین منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ہنگو اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو رہائش کی جدید سہولیات میسر آئیں گی، انہوں نے کہ ہنگو ٹاؤن شپ منصوبہ کل 8500کنال اراضی پر محیط ہے جس میں مجموعی طور پر 8976 پلاٹس ہوں گے جن میں 3 مرلہ کے 807 پلاٹس، 5 مرلہ کے 5399 ، دس مرلہ کے 2352 ، ایک کنال کے 369 اور 2 کنال کے 49 پلاٹس شامل ہیں ، ٹاؤن شپ میں کل پانچ سیکٹرز ، A ,B ,C ,D اور E ہوں گے، منصوبہ کا ماسٹر پلان پہلے ہی تیا ہے ،صوبائی وزیر نے کہا کہ ہنگو ٹاؤن شپ منصوبہ میں پلاٹوں کے ٹرانسفر کا عمل باضابطہ طور پر 15 فروری سے شروع ہوگا ،نقشہ بھی تیار ہے جبکہ کنسلٹنٹ نے نظر ثانی شدہ ماسٹر پی سی ون بھی فائنل کرلیا ہےجس کے تحت سڑکوں، نکاسی اب، پارکس، مساجد، باونڈری وال اور بجلی سمیت دوسری سہولیات پر اخراجات کا تخمینہ لگایا جارہا ہےاور ان ترقیاتی کاموں پر مارچ میں عملی کام کا آغاز ہوگا،انہوں نے کہا کہ 96 ملین روپے کی لاگت سے مین گیٹ اور گرین بیلٹ بن رہا ہے جس کا ورک آرڈر جاری ہوچکا ہے اور تعمیراتی کام جاری ہے۔
پشاور سے مزید