• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23 مارچ کو ہر صورت مارچ ہوگا، حکومت کو گھر بھیجنا آئینی و شرعی فریضہ، فضل الرحمٰن

23 مارچ کو ہر صورت مارچ ہوگا، فضل الرحمٰن


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے مہنگائی مارچ کی تاریخ آگے بڑھانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت کے خلاف مہنگائی مارچ 23 مارچ کو ہر صورت ہوگا.

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ مارچ حکمرانوں کے خاتمے کیلئے آخری کیل ثابت ہوگا، حکومت کو گھر بھیجنا آئینی وشرعی فریضہ ہے.

پی ڈی ایم کے سربراہ نے غیرملکی (فارن) فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے اور عمران خان کو نااہل قرار دینے اور ان کی پارٹی کو کالعدم دینے کا مطالبہ بھی کیا، منگل کو مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

مسلم لیگ (ن )کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں 8 سفارشات پیش کیں جس میں لانگ مارچ کی تاریخ 23 مارچ سے تبدیل نہ کرنے، پیپلزپارٹی کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت دینے کی تجویز کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پراتفاق کیا اور ہر صورت 23 مارچ کو مختلف شہروں سے اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد کیلئے بھرپور تیاری ہونی چاہیے ،جب تک تمام جماعتیں متفق نہیں ہوتیں اس وقت تک عدم اعتماد نہیں ہوسکتا،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے مصنوعی ایمانداری کا آئینہ دکھا دیا ہے،اگر ان میں کچھ بھی شرم اور حیا ہوتی تو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے تھا

یہ پورا ٹبر کرپٹ ہے،،مری سانحہ پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو استعفیٰ دینا چاہیے ،منی بجٹ سے مہنگائی کا بوجھ کئی گناہ بڑھ گیا ہے ، منی بجٹ واپس لیا جائے ،اب حکومت مشینوں کا سہارا لیکر دھاندلی کا سوچ رہے ہیں ہے ،قوم بیدار ہے ان کو مکھی کی طرح انگلی سے پکڑ کر باہر پھینک دیں گے .

صدارتی طرز حکومت ہمیں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں،ریکوڈک کے معاملے پر خفیہ معاہدہ کیا جارہا ہے وہ سامنے لایا جائے،حکومت کا خاتمہ لازمی ہے ورنہ تقسیم اور بغاوت کے اثرات سامنے آئیں گے، آصف علی زر داری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

اہم خبریں سے مزید