• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر نے ثاقب نثار کو قائمہ کمیٹی میں بلانے کی مخالفت کردی

اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے سامنے طلبی کی مخالفت کردی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین کمیٹی میاں جاوید لطیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاملے کو ایجنڈے سے نکالیں تو کمیٹی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی کے مطابق ثاقب نثارکا شریف فیملی کیخلاف احکامات دینے کا معاملہ عدالت میں ہے لہٰذا چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات عدالت میں زیرالتوا معاملے کو زیربحث نہ لائیں۔

اہم خبریں سے مزید