• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیجنڈ فٹبالر مائیکل اوون کی پاکستان آمد، جنرل باجوہ سے ملاقات

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر مائیکل اوون نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے، مائیکل اوون آج کراچی میں این ای ڈی فٹبال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور لیاری کا دورہ کرینگے ، 27 جنوری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمان کھلاڑی کو پاکستان کا دورہ کرنے اور کھیلوں بالخصوص فٹبال کو فروغ دینے پر ان کا شکریہ اد کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کھیل امن کو فروغ دیتے ہیں اور پاکستان میں فٹبال کے بنیادی ڈھانچے اور ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے دورہ خوش آئند قدم ہے۔اس سے قبل انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر مائیکل اوون بین الاقوامی فٹ بال کوچز کے ہمراہ پاکستان پہنچے۔لیجنڈری فٹبالر کی دورہ پاکستان میں اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، 26 جنوری کو مائیکل اوون کراچی میں این ای ڈی فٹبال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، لیاری کا دورہ بھی پروگرام میں شامل ہے۔مایہ ناز فٹ بالر 27 جنوری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، اسٹار کھلاڑی 2001 میں ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید