• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلفاء راشدین کا نظام پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے، ثروت اعجاز قادری

کراچی (جنگ نیوز ) پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ خلفاء راشدین کا نظام عدل وانصاف عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے پر مبنی تھا،خلفاء راشدین کا نظام پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے حکمران پاکستان میں بھی خلفاء راشدین کے نظام کو رائج کریں،حکومت خلفاء راشدین کے ایام پر عام تعطیل کا اعلان کرئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر یوم صدیق اکبر کے موقع پر تحفظ عظمت صحابہؓ کانفرنس سے خطا کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکز رابطہ کمیٹی کے محمد آفتاب قادری،محمد طیب قادری، علماء بورڈ کے ارکان اوردیگر موجود تھے،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ خلفاء راشدین کی جدوجہد وقربانیوں کے سبب پوری دنیا اسلام کی کرنوں سے روشن ہے، صحابہ واہلبیت ؓکی عزت وعظمت اور محبت کو ہمارے دلوں سے کوئی ختم نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت ملک کی جڑوں کو کھوکلا کردے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید