• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاجی شرکا پر تشدد کھلی دہشت گردی ہے، ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سابق وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد ،سینئر سیاست دانوں وسیم آفتاب اور سلیم تاجک نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پر امن احتجاج میں شریک خواتین سمیت ایم کیو ایم کے مرکزی رہنمائوں،ارکان پارلیمان، ذمےداروں اور کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے، مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج میں خواتین اور بچوں کو پولیس کی جانب سے دہشت گردی کا نشانہ بنانا ظالمانہ طرز عمل کو ظاہر کرتا ہے، انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مشکلات میں شہر کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ایم کیو ایم کی قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے رابطہ کررہے ہیں، انہوں نے ایم کیو ایم کے گرفتار کارکوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید