• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران سوئی گیس روڈ کا وارداتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سوئی گیس روڈ چونگی نمبر 21کی جانب سے چوریوں ڈکیتیوں اور راہ زنی کی وارداتوں پر پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدر ملک حشام محمود بھٹہ ،جنرل سیکرٹری ملک ممتاز ارائیں نے کی ،انہوں نے کہا کہ آئے روز را ہ گیروں کو لوٹ لیا جاتا ہے،پولیس گشت نہ ہونے کے برابر ہے، انہوں نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،آر پی او ملتان ،سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ سوئی گیس روڈ پر سٹریٹ لائٹس کے لئے بھی متعلقہ اتھارٹیز کو احکامات جاری کئے جائیں، محافظ فورس کو پٹرولنگ کے احکامات دئیے جائیں بصورت دیگر تاجر اور شہری چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق کی قیادت میں سی پی او آفس کے گھیراؤ پر مجبور ہوں گے۔
ملتان سے مزید